اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق شام کے رکن پارلیمان خالد العبود نے العالم سے بات چیت کرتے ہوئے امریکی حیلوں بہانوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ امریکیوں کا یہ دعوی درست نہیں ہے کہ شام کی حکومت اپنے مخالفین کے خلاف کیمیاوی ہتھیاری استعمال کرسکتی ہے!۔انھوں نے کہا حکومت دمشق ہرگز اس طرح کے ہتھیار استعمال نہیں کرے گی کیونکہ شامی حکومت کا فرض ہے کہ وہ دہشت گردانہ کاروائیوں سے اپنے عوام کو بچا دے اور یہ دہشت گردانہ کاروائیاں وہ ٹولے کررہے ہيں جن کو امریکہ سمیت کئی ممالک کی حمایت حاصل ہے۔ انھوں نے کہا: اس سلسلے میں ہمارے دشمن مسائل کو بڑھا چڑھا کر اور حقائق کو الٹ پلٹ کر پیش کررہے ہیں حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ ہمیں کیمیاوی ہتھیاروں کی ضرورت محسوس نہيں ہورہی ہے اور شام اپنے عوام کے خلاف نہيں بلکہ اپنے دشمنوں کے خلاف لڑ رہا ہے۔شامی رکن پارلیمان نے دہشت گردوں کو خبردار کیا کہ وہ کسی صورت میں بھی کیمیاوی ہتھیار استعمال کرنے کی حماقت نہ کریں ورنہ حکومت شام اپنے لئے یہ حق محفوظ رکھتی ہے کہ مسلح افراد کو پکڑ کر قرار واقعی سزا دے، انہیں عوام کے قتل عام سے باز رکھے اور شام کے مختلف علاقوں پر جارحیت سے روک دے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/110
متعلقہ لنک: دہشت گردوں کی دھمکی: سرکاری افواج اور علویوں کو کیمیاوی گیسوں کا نشانہ بنائیں گے